ظہر کے وقت میں اسی دن کی عصر کی نماز ادا کرنا

سوال:  اگر کسی نے ظہر کے وقت میں اسی دن کی عصر کی نماز پڑھ لی تو نماز ہو جائے گی؟ بعد میں پتہ چلا کہ یہ ظہر کا وقت ہے؟

جواب:  عام دنوں میں ظہر کے وقت میں ہی اسی دن کی عصر کی نماز نہیں ہوسکتی لہذا اگر کسی نے جان بوجھ کر یا بھول کر ظہر کے وقت میں ہی اس دن کی عصر کی نماز پڑھ لی تو وہ نماز نہ ہوئی اور اب اسے دوبارہ عصر کے وقت میں پڑھنا فرض ہوگا۔ہاں صرف مقام عرفہ میں یوم عرفہ کو مخصوص شرائط کے ساتھ ظہرکے وقت میں عصرکی نمازاداکرنے کاحکم ہوتاہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے