ظہروعصرکی نمازمیں بلندآوازسے قراءت کرنا

سوال:

ظہر اور عصر کی نماز انفرادی طور پر پڑھ رہے ہوں، تو بلند آواز سے قراءت کرنا کیساہے ؟

  جواب: دن کی نمازوں(ظہر اور عصر) میں امام کی طرح منفرد پر بھی سِر یعنی آہستہ قراءت کرنا واجب  ہےاوراگر کسی قسم کا شورو غل نہ ہواورمنفردنےاتنی آواز سے قراءت کی کہ(اگرپیچھے صف ہوتی تو) پہلی صف کے کم ازکم تین افراد  آواز سن سکیں،تو یہ جہر یعنی اونچی آواز سے پڑھناکہلائے گا، تو اگر کوئی جان بوجھ کر  ان نمازوں میں قراءت جہر سے کرے ، تو اس کی نماز واجب الاعادہ ہو گی، جوسری  نمازیں اس انداز سے پڑھی ہیں، واجب ہے کہ ان نمازوں کو دوبارہ پڑھیں ۔البتہ جہری نمازوں( فجر و مغرب اور عشاء) میں اختیار ہے، اگر اونچی بھی قراءت کر لی، تب بھی نمازہو جائے گی، ان کے اعادے کی حاجت نہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے