سوال : ذبح کے مکروہات کیا کیا ہیں؟
جواب : ذبح کے مکروہات مندرجہ ذیل ہیں ۔
ذبح کرتے وقت اس طرح ذبح کرناکہ چھری حرام مغز تک پہنچ جائے۔یا سرکٹ کرجداہوجائے مکروہ ہے۔
اور’’ہروہ فعل کہ جس سے جانورکوبلافائدہ تکلیف پہنچے مثلاًٹھنڈٖاہونے سے پہلے اس کے اعضا ء کاٹ دینایااس کی کھال اتاردیناوغیرہ یہ سب مکروہ ہیں۔
ذبح کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ کرناسنت ہے اورایسا نہ کرنامکرو ہ ہے۔
جانورکو ذبح کے لیے لٹانے کے بعدچھری تیز کرنامکروہ ہے۔
اسی طرح کُندچھری سے ذبح کرنابھی مکروہ ہے۔
(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)