ذبح کسے کہتے ہیں؟/کیاہرجانورکوذبح کیاجاسکتاہے؟

سوال:ذبح کسے کہتے ہیں؟

جواب:گلے میں چندرگیں ہیں انہیں کاٹنے کانام ذَبح ہے۔

       بہارِ شریعت میں ہے:

       ’’گلے میں چندرگیں ہیں ان کے کاٹنے کو ذبح کہتے ہیں اوراس جانورکوجس کی وہ رگیں کاٹی گئیں ذبیحہ اورذبح کہتے ہیں۔‘‘

(بہار شریعت ج3، ص312)

سوال:کیاہرجانورکوذبح کیاجاسکتاہے؟

جواب:بعض جانورذَبح کئے جاسکتے ہیں اوربعض نہیں جیسے مچھلی اورٹڈی بغیرذِبح بھی حلال ہیں۔

       بہارِ شریعت میں ہے:

       ’’بعض جانورذبح کئے جاسکتے ہیں بعض نہیں۔جوشرعاًذبح نہیں کئے جاسکتے ہیں ان میں یہ دومچھلی اورٹڈی بغیر ذبح حلال ہیں اورجو ذبح کئے جاسکتے ہیں وہ بغیرذکاۃ شرعی حلال نہیں(درمختار)ذکاۃ شرعی کایہ مطلب ہے کہ جانورکواس طرح نحر یاذبح کیاجائے کہ حلال ہوجائے۔

(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے