ذروہ اور انشراح نام رکھنا کیسا؟

 سوال: ذروہ  اور انشراح نام رکھ سکتے ہیں؟

   جواب: ذروہ (ذال کی زیر یا پیش کے ساتھ)بلندی کے معنی میں آتا ہے اور ذَروہ(ذال کی زبر کےساتھ)مال کے معنی میں آتا ہے۔اسی طرح انشراح  کا معنی ہے کشادہ ہونا ۔مذکورہ دونوں نام رکھنا جائز ہے  البتہ بہتر یہ ہے کہ  بچی کا نام  امہات المؤمنین ،صحابیات  یا صالحات امت میں سے کسی کے نام پر رکھا جائے تاکہ ان کے نام کی برکت  اس بچی کو حاصل ہواورحدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب بھی آئی ہے ۔

   نوٹ:نام رکھنے کے حوالے سے متعلق مزید معلومات کے لیے  المدینۃ العلمیہ(دعوت اسلامی)کی کتاب بنام "نام رکھنے کے احکام” کامطالعہ کیجئے

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے