ضروریات دین سے کیا مراد ہے

 

🕌⚜️ضروریاتِ دین⚜️🕌
ضروریاتِ دین:
ضروریاتِ دین سے مراد دین کے وہ احکام و مسائل جو قرآنِ عظیم یاحدیثِ متواتِر یااجماعِ قطعی سے اس طرح ثابت ہوں کہ اس میں نہ شُبْہ کی گنجائش ہو اور نہ ہی تاویل کی کوئی راہ اور ان کا دین سے ہونا خواص عوام سبھی جانتے ہوں ۔جیسے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی وحدانیت، انبیا و مرسلین﷩ کی نبوت و رسالت، نبی کریمﷺ کا آخری نبی ہونا وغیرہ
خواص سے مراد علمائے کرام ہیں اور عوام سے مراد وہ مسلمان جو علمائے کرام کی صحبت میں رہتے ہوں اور مسائل علمیہ سے زوق رکھتے ہوں، نہ وہ کہ دور دارز علاقے ،جنگل اور پہاڑوں کے رہنے والے جو کلمہ بھی صحیح نہیں پڑھ سکتے، کہ ایسے لوگوں کا ضروریاتِ دین سے ناواقف ہونا اُس ضروری کو غیر ضروری نہ کر ے گا، البتہ ان کے مسلمان ہونے کے لیے یہ بات ضروری ہے کہ ضروریاتِ دین کے مُنکِر نہ ہوں اور یہ اِعتقاد رکھتے ہوں کہ اسلام میں جو کچھ ہے حق ہے، ان سب پر اِجمالاً ایما ن اور عقیدہ رکھتے ہوں ۔
ضروریات دین کا حکم:
ضروریات دین میں سے کسی بھی ایک کا انکار بلکہ ان میں ادنی سا شک کرنا بھی کفر قطعی ہے اور اس کا منکر کافر ہے اور ایسا کافر کہ اس کے کفر پر مطلع ہو کر اس کے کافر ہونے میں جو ادنی ساشک کرے وہ بھی کافر ہے۔

 

 

قرآن کریم کو کلام الہی جاننا43۔ قرآن کریم کو کامل ماننا،یعنی جس طرح نازل ہوا تھا اسی طرح محفوظ ہے اس میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی ہے ۔44۔ انبیائے کرام ﷩کو دوسرے تمام انسانوں سے افضل ماننا45۔ نبی کو ولی سے افضل جاننا ۔46۔ جنت اور اس کی نعمتیں حق ہیں۔47۔ دوزخ اور اس کا عذاب حق ہے۔ 48۔ احکام میں نسخ واقع ہونا 49۔ہر نبی ﷩کی تعظیم کرنا50۔مسجد حرام سے بیت المقدس تک نبی کریمﷺ کےسفر معراج کا اعتقاد رکھنا51۔ انبیاے کرام ﷩کا صاحب معجزات ہونا52۔ مسلمان کو مسلمان جاننا 53۔ کافر کو کافر جاننا54۔ اس پر یقین رکھنا کہ جن و ملائکہ، قيامت و بعث ، حشر ونشر، حساب و کتاب ، ثواب و عذاب اور جنت و دوزخ کے وہی معنی ہیں جو مسلمانوں میں مشہور ہیں۔

ضروریات دین کے مصادیق (اعمال سے)1۔ جنابت سے وضووغسل کا واجب ہونا 2۔ پانی دستیاب نہ ہونے پر تیمم کا واجب ہونا 3۔پیشاب، پاخانہ جیسی چیزوں سے وضو کا ٹوٹ جانا4۔ پنج وقتہ نمازوں کافرض ہونا5۔

 

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے