ایک شخص جس کے پا س زمین ہے اور اس نے کسی کا2لاکھ قرض دینا ہے ،لیکن زمین ابھی بک نہیں رہی اور قرض دینے کا وقت آگیا ہے تو کیا اسے 30 سے 40 ہزارزکوٰۃ دے سکتے ہیں ؟

سوال: ایک شخص جس کے پا س زمین ہے اور اس نے کسی کا2لاکھ قرض دینا ہے ،لیکن زمین ابھی بک نہیں رہی اور قرض دینے کا وقت آگیا ہے تو کیا اسے 30 سے 40 ہزارزکوٰۃ دے سکتے ہیں ؟.

جواب:زکوٰۃ صرف مستحق زکوٰۃ (یعنی اس کی ملکیت میں حاجت اصلیہ سے زائد 52.5 تولہ چاندی یااتنی مالیت کاحاجت اصلیہ سے زائدکسی بھی قسم کاا ضافی مال نہیں،یا اس پر اتناقرض ہے کہ اگر اس قرض کو ادا کیا جائے تو اس کے پاس مذکورہ مالیت نہ بچے اور یہ شخص   سیدیاہاشمی بھی نہیں) ہی لے سکتا ہے ۔

لہذا پوچھی گئی صورت میں قرض کو زمین کی مالیت سے مائینس کرنے کے بعد اگر زمین کی مالیت ساڑھے باون تولے چاندی  سے کم بچے تو زکوٰۃدے سکتے ہیں ورنہ نہیں ۔

اوریاد رہے کہ  اس میں بھی یہ حکم ہے کہ اگر اس کے پاس ایک دن کا کھانا موجود ہے تو یہ اپنے لئے سوال نہیں کرسکتا،کوئی خود سے اسے زکوٰۃ دے ،تو لے سکتا ہے

(دعوت اسلامی)

عباسی حضرات کوزکوۃ دینا کیسا ؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے