زکوۃ کے پیسوں سے عمرہ کروانا

سوال:  کسی کو زکوٰۃ کے پیسوں سے عمرہ کروائیں تو زکوٰۃ ادا ہوجائے گی ؟

  جواب: زکوٰۃ کے پیسے سے کسی کو عمرہ نہیں کرواسکتے  کیونکہ زکوٰۃ کی ادائیگی کیلئے کسی مستحق زکوٰۃ کو مالک بنادینا ضرور ی ہے ،اس کے بغیر زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی لہذا اگر مستحق زکوٰۃ کی ملکیت  وقبضہ میں پیسے دئیے بغیر  ہی اس کو عمرہ کروادیا تو زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی ۔ اور اگر اتنی نقدی رقم کاکسی مستحق زکوٰۃ  کو مالک بنا دیا ،اس طرح کہ وہ اس رقم کا جوچاہے کرے تو زکوٰۃ ادا ہوجائے گی۔ البتہ کسی شرعی فقیر کو بلا ضرورت اتنی زکوٰۃ دے دینا کہ وہ خود نصاب کا مالک ہوجائے یہ مکروہ ہے ،اور اگر وہ مدیون ہو کہ دَین نکال کر کچھ نہ بچے یا نصاب سے کم بچے یا صاحب عیال ہو کہ اہل و عیال پر تقسیم کریں  تو سب کو نصاب سے کم ملتا ہے تو یہ مکروہ بھی نہیں ۔

   فتاوٰی اہلسنت میں اسی سوال کے جواب میں ہے :”زکوٰۃ کے پیسے سے کسی کو عمرہ نہیں کرواسکتے ، فقیر شرعی کو مالک بنا کردینا ضروری ہے ۔پھر وہ جو چاہے کرے۔”(فتاوٰی اہلسنت احکام زکوٰۃ،ص414،مکتبۃ المدینہ)

   بہار شریعت میں ہے :”ایک شخص کو بقدرِ نصاب دے دینا مکروہ، مگر دے دیا تو ادا ہوگئی۔ ایک شخص کو بقدرِ نصاب دینا مکروہ اُس وقت ہے کہ وہ فقیر مدیُون نہ ہو اور مدیُون ہو تو اتنا دے دینا کہ دَین نکال کر کچھ نہ بچے یا نصاب سے کم بچے مکروہ نہیں ۔ یوہیں  اگر وہ فقیر بال بچوں  والا ہے کہ اگرچہ نصاب یا زیادہ ہے، مگر اہل و عیال پر تقسیم کریں  تو سب کو نصاب سے کم ملتا ہے تو اس صورت میں  بھی حرج نہیں ۔“(بہار شریعت،ج1،حصہ 05،ص 927،مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے