سوال: وتر کی نماز میں تیسری رکعت ثناء سے شروع کر یں گےیا نہیں؟
جواب: وتر کی صرف پہلی رکعت میں تکبیر کے بعد ثنا پڑھیں گے دوسری یاتیسری رکعت کو ثناء سے شروع نہیں کریں گے، البتہ اگر کسی نے دوسری یا تیسری رکعت کے شروع میں ثناء پڑھ دی تو بھی نماز ہو جائے گی۔
بہار شریعت میں ہے:’’ دوسری رکعت میں ثنا و تعوذ نہ پڑھے۔ ‘‘ (بہار شریعت،جلد1،صفحہ530،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم