وتر کی تیسری رکعت میں دعائے قنوت یا سورت پڑھنا بھول جائے تو کیا حکم ہے؟

سوال: اگرکوئی  وتر کی نماز اداکرتے وقت تیسری رکعت میں سورت ملاکررکوع میں چلا گیا یا سورت بھی نہ ملائی اور رکوع میں چلا گیا تو کیاوہ واپس کھڑے ہوکر سورت یا دعائے قنوت ملاسکتاہے؟

 

جواب:   اگرکسی نے  وتر کی تیسری رکعت میں فاتحہ اوردوسری سورت پڑھ لی مگر دعائے قنوت پڑھنا بھول گیا اور رکوع میں چلا گیا تو وہ نہ قیام کی طرف لوٹے نہ رکوع میں پڑھے بلکہ آخر میں سجدہ سہو کرلے اور اگر صرف سورہ فاتحہ پڑھی،پھراس کے بعد کم ازکم کوئی چھوٹی سورت یاکم ازکم تین چھوٹی آیات تلاوت نہیں کیں اوربھول کر رکوع میں چلا گیا،تو وہ واپس لوٹے اور سورت و قنوت پڑھے پھر رکوع کرے اور آخر میں سجدۂ سہو کرے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے