وتر پڑھنے کا افضل وقت

سوال: اگر کوئی وتر کی نماز عشاء کے بعد نہ پڑھے اور اس کو تہجد میں پڑھے تو کیا یہ طریقہ درست ہے ؟

جواب:   جسے اپنے اوپراعتمادہوکہ رات کے آخری حصہ میں بیدارہوکروتراداکرلےگاتواس کےلیےافضل یہی ہےکہ وہ رات کےآخری حصےمیں وتراداکرےاوراس صورت میں بہتر یہ ہے کہ پہلے تہجد ادا کریں اور آخر میں وتر پڑھیں۔ اوراگرکسی کواپنےجاگنےپراعتمادنہ ہوتووہ  رات کوسونےسے پہلے ہی وتراداکرلے۔

   حضرت سیدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہےکہ نبی مکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:” من خاف ان لا یقوم من اٰخر اللیل فلیوتر اولہ و من طمع ان یقوم اٰخرہ فلیوتر اٰخر اللیل فان صلوۃ اٰخر اللیل مشھودۃ و ذلک افضل“ ترجمہ:جسے یہ اندیشہ ہو کہ وہ رات کے آخر ميں نہیں  اٹھ سکے گا و ہ اول شب میں ہی وتر  پڑھ لے اور جسے امید ہو کہ رات کے آخر میں اٹھ جائے گا  وہ رات کے آخر میں  وتر پڑھے کہ آخرِ شب کی نماز میں رحمت کے فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور یہ افضل ہے۔(صحیح مسلم، ج1، ص 258،: کراچی)

   فتاوی رضویہ میں ہے”تہجد پڑھنے والا جسے اپنے اٹھنے پر اطمینان ہو اسے افضل یہ ہے کہ وتر بعدِ تہجد پڑھے پھر وتر کے بعد نفل نہ پڑھے ، جتنے نوافل پڑھنا ہوں وتر سے پہلے پڑھ لے ۔“(فتاویٰ رضویہ، جلد 7، صفحہ 447، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے