سوال: کیا وتر کی تیسری رکعت میں دُعا قنوت کے بعد کوئی دُعا بھی پڑھی جاتی ہے؟ یا سلام پھیر لینا ہے؟
جواب: وتر کی تیسری رکعت میں دعائے قنوت پڑھنے کے بعدمزیدکوئی اوردعاپڑھناضروری نہیں ہے کہ ایک دعاسے بھی دعائےقنوت پڑھنے والاواجب اداہوجاتاہے ۔ہاں !دعائے قنوت کے بعددرودپاک پڑھنابہترہے ۔لہذادعائے قنوت کے بعددرودپاک پڑھ لیجیے ۔پھراس کے بعدسلام نہیں پھیرنی بلکہ رکوع وسجودوقعدہ کرکے اوران میں جواذکارمسنون اورواجب وغیرہ ہیں وہ سب پڑھ کر،اس کے بعدسلام پھیریں۔
بہارشریعت میں ہے”دُعائے قنوت کے بعد درود شریف پڑھنا بہتر ہے۔”(بہارشریعت،ج01،حصہ04، ص 655، مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم