وتر کی نماز ادا کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟

سوال: نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے عشا کے وتر کیسے پڑھے؟

جواب: نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم  کے وتر اداکرنے کاطریقہ یہ تھا کہ آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام تین رکعتیں  اکٹھی ادا فرماتے اور سلام ان کے آخر میں پھیرتے، مستدرک للحاکم کی حدیث شریف ہے: ” عن عائشة، قالت: «كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يوتر بثلاث لا يسلم إلا في آخرهن»“ ترجمہ: حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلى الله علیہ وآلہ وسلم تین رکعت وتر پڑھتے تھے اور سلام صرف آخر میں پھیرتے۔ (المستدرک للحاکم، جلد1، صفحہ447، حدیث 1140، دار الكتب العلمية ، بيروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صلاۃ التسبیح کی نماز پڑھنے کا طریقہ

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے