وطن اقامت سے شرعی مسافت سے کم پرجانے میں پوری نمازپڑھے

سوال:  وطن اقامت سے شرعی مسافت سے کم پر گیا تو وہاں جاکر میں قصر پڑھوں گا یا پوری نماز؟

جواب:  وطن اقامت سے شرعی مسافت سے کم پر گیا تو وہاں جاکر آپ پوری پڑھیں گے۔فتاوی رضویہ  میں ہے "اب الہ آباد وطن اقامت ہوگیا نماز پوری پڑھی جائے گی جب تک وہاں سے تین منزل کے ارادہ پر نہ جاؤ اگر چہ ہر ہفتہ پر بلکہ ہرروز الہ آباد سے کہیں تھوڑی تھوڑی دور یعنی چھتیس( ۳۶ )کوس سے کم باہر جانا اور دن کے دن واپس آنا ہو جبکہ نیت کرتے وقت اس پندرہ دن میں کسی رات دوسری جگہ شب باشی کا ارادہ نہ ہو  ” (فتاوی رضویہ،ج08،ص251،رضافاونڈیشن، لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے