وطن اصلی سے سو کلو میٹر دور کسی شہر میں کام یا پڑھائی کے لئے گئے تو نماز کا حکم

سوال:  مجھےاپنے وطن اصلی اسلام آباد سے میرپور ،آزاد کشمیر  کا سفر کرنا ہوتا ہے۔ اسلام آباد سے میرپور تک کا فاصلہ 100 کلومیٹر سے زائد ہے۔ میرپور میں ایک ہاسٹل میں قیام ہوتا ہے، جہاں رہنا سہنا تقریباً ایک گھر ہی کی طرح ہے۔کبھی میرپور میں قیام 15 دن سے کم اور اکثر 15 دن سے زیادہ ہوتا ہے۔ سوال ہے کہ کیا  میرپور میں نماز قصر پڑھنا ہو گی؟

جواب:  جب کہ اسلام آباد آپ کا وطن اصلی ہے اور میر پور عارضی طور پر (پڑھائی یا کام کاج کے لئے ) جاتے ہیں، تو  میر پور پہنچنے کے بعد اگر  آپ وہاں مسلسل  پندرہ دن رات یا اس سے زائد ٹھہرنے کی نیت کرتے ہیں، تو آپ وہاں مقیم کہلائیں گے اور نماز مکمل پڑھنی ہوگی، اور اگروہاں پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کی نیت ہے، تو نماز میں قصر کرنا ہوگا۔البتہ دورانِ سفر دونوں راستوں میں مسافر والے احکام جاری ہوں گے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے