سوال: اگر کسی کی نماز واجب الاعادہ ہو گئی اور اس نماز کا وقت گزر گیا تو کیا وہ واجب الاعادہ رہے گی یا اعادہ ساقط ہو جائے گا ؟
جواب: اگر نماز واجب الاعادہ ہو گئی تو اسےاسی نماز کے وقت میں ادا کیاجائے ۔ البتہ اگر وقت میں ادا نہ کر سکے تو بعد میں بھی اعادہ واجب ہی رہے گا کہ یہ اعادہ وقت کے ساتھ خاص نہیں ۔ جیساکہ رد المحتار میں ہے:”يشمل وجوبها في الوقت وبعده: أي بناء على أن الإعادة لا تختص بالوقت. “ ترجمہ: نماز میں اعادہ واجب ہونے کا حکم وقت اور اس کے بعد دونوں کو شامل ہے ۔ یعنی اس پر بنا کرتے ہوئے کہ اعادہ وقت کے ساتھ خاص نہیں ۔ (ردالمحتارمع الدر المختار،کتاب الصلاۃ،باب قضاء الفوائت،ج02،ص64،دارالفکر،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم