سوال:سناہے کہ حج کرنے والوں کے لئے عرفات میں عرفہ کاروزہ رکھنے کی ممانعت کی گئی ہے کیایہ بات درست ہے؟
جواب:جی ہاں!یہ بات درست ہے کہ حدیث میں حج کرنے والوں کوعرفات میں اس روزے کے رکھنے کی ممانعت کی گئی ہے۔
حضرتِ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے:
’’قال:ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نھی عن صوم یوم عرفۃ بعرفۃ‘‘
ترجمہ:فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم نے عرفہ کے دن عرفہ میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا۔ (سنن ابوداؤد ،ج1،ص331)
اورانہی سے’’ سننِ کبری ‘‘میں مروی ہے:
’’ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نھی عن صوم یوم عرفۃ بعرفات‘‘
ترجمہ:رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم نے عرفہ کے دن عرفات میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا۔ (سننِ کبری للبیہقی ،ج6،ص35)
(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)