سوال: زید نے بے توجہی میں الٹی قمیص پہن کر نماز شروع کر دی ۔ دوران نماز اس کی توجہ گئی کہ اس نے قمیص الٹی پہنی ہوئی ہے تو اب وہ نماز جاری رکھے یا توڑ دے ؟
جواب: الٹا کپڑا پہن کر نماز پڑھنے سے اگر چہ نماز ہو جاتی ہے البتہ یہ مکروہ تنزیہی ہے کہ خلاف معتاد جس طرح کپڑا پہن کر معززین کے سامنے عمومی طور پر نہ جایا جا سکے ،ایسے کپڑےمیں نماز مکروہ تنزیہی ہوتی ہے۔اگرنمازکاوقت یاجماعت فوت نہ ہوتی ہوتومستحب یہ ہے کہ نماز توڑ کر درست طریقے سے دوبارہ پڑھے کہ یہ توڑنا کامل طریقے سے ادا کرنے کےلیے ہے اور کامل طریقے سے ادا کرنے کےلیے نماز توڑنا مستحب ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم