تشہد میں انگلی اٹھانا بھول جائیں ، تو کیا حکم ہے ؟

سوال:  اگر تشہد میں انگلی اٹھانا بھول جائیں، تو نماز ہوجائے گی یا نہیں؟

جواب:  التحیات میں کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے  شہادت کی اُنگلی کے ذریعے اشارہ کرنا سنت ہے، لہذا اسے ترک نہ کیاجائے ،لیکن اگر کسی  نے تشہد کے موقع پر انگلی سے اشارہ نہ کیا، توبھی اس کی نماز ادا ہوجائے گی ۔

  بہار شریعت میں ہے:” شہادت پر اشارہ کرنا(سنت ہے)، یوں کہ چھنگلیا اور اس کے پاس والی کو بند کرلے، انگوٹھے اور بیچ کی اُنگلی کا حلقہ باندھے اور”لَا“پر کلمہ کی انگلی اٹھائے اور” اِلَّا  “پررکھ دے اور سب اُنگلیاں سیدھی کرلے۔(بھار شریعت، جلد1، حصہ3، صفحہ530، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ ، کراچی )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے