تراویح کی 20 رکعات 5 سلام کے ساتھ پڑھنا

سوال: تراویح کی 20 رکعت 5 سلام کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں اوراگرپڑھ سکتے ہیں تو یہ ظہر کی سنت موکدہ کی طرح پڑھنی ہوں گی یا عصر کی سنت غیر موکدہ کی طرح پڑھیں گے ، رہنمائی فرما دیں۔

جواب: تراویح دو، دو کر کے پڑھنا    بہترہے کیونکہ یہی متوارث(شروع سےجاری) طریقہ ہے،لہٰذا اسی کو اختیار کرنا چاہیے۔لیکن اگرکسی نے چاریااس سے زائدرکعات اکٹھی ایک نیت سے  پڑھ لیں اورہردورکعات پرقعدہ کیاتوجتنی پڑھیں اتنی ہی شمارہوں گی ۔

      نیزچاریااس سے زائد  رکعات تراویح اکھٹی پڑھنی ہوں ، تو اس میں بہتر یہ ہے کہ  سنتِ غیرمؤکدہ کی طرح    ہردوسری رکعت کے قعدہ میں تشہد کے ساتھ ساتھ درود  اور دعا   بھی پڑھے اور تیسری  رکعت کے شروع میں ثناء بھی پڑھے ۔

(ملخص ازفتاوی رضویہ،ج07،ص443،444،رضافاونڈیشن،لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صلاۃ التسبیح کی نماز پڑھنے کا طریقہ

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے