بچے کا نام طیفور رکھ سکتے ہیں یانہیں ؟اس سے پہلے لفظ محمدلگاسکتے ہیں یانہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بچے کا نام طیفوررکھ سکتے ہیں ، یہ ایک مشہور بزرگ حضرت ابویزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ کا نام ہے، البتہ طیفورکامعنی ہے چھوٹاپرندہ ،لہذا یہ نام رکھاجائے، تو اس سے پہلے لفظ محمد نہ لگایا جائے ۔
تاج العروس میں ہے: ”والطيفور:طويئر صغير والياء زائدة،طيفور بن عيسى بن سروشان اسم القطب أبي يزيد البسطامي “ یعنی طیفور(کامعنی): چھوٹاپرندہ اور اس میں یازائدہ ہے۔ طیفور بن عیسی بن سروشان ایک قطب ابو یزید بسطامی کا نام ہے۔(تاج العروس،الجزء الاول، صفحہ 3109،مکتبہ شاملہ)
بہار شریعت میں ہے: ” ابی یزید بسطامی آپ کا نام طیفور بن عیسیٰ ہے۔“(بہارشریعت،ج3،ص1049،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم