نمازمیں منہ بندکرکےصرف دل میں ہی قراءت کرنےسےنمازہوجائےگی یانہیں؟یا کتنی آواز میں پڑھنا ہوگا؟ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ قراءت نماز کا فرض ہے ، اس فرض کےلئےزبان سےحروف کی صحیح ادائیگی کے ساتھ ساتھ اتنی آواز کا ہونا ضروری ہے کہ کسی مانع سماعت(مثلاشوروغل وغیرہ) کےنہ پائے جانے کی صورت میں ،پڑھنےوالا خودوہ آواز سن سکے،اس سےکم آوازسے قراءت کرنےیا صرف دل میں قراءت کرنے سے کہ آوازبالکل ہی نہ پیداہو، یہ فرض ادانہیں ہوگا،لہذانمازبھی نہیں ہوگی۔ہاں یہ بات یادرہے کہ مقتدی امام کے پیچھے قراءت نہیں کرے گا۔ وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم (دعوت اسلامی)
Read More »Tag Archives: قراءت
تنہا نماز پڑھنے والا کن نمازوں میں بلند آواز سے قراءت کر سکتا ہے ؟
اگر کوئی شخص تنہا نماز پڑھ رہا ہو، تو کون سی ایسی نمازیں ہیں جن میں وہ بلند آواز سے قراءت کر سکتا ہے؟ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ جن نمازوں میں امام پرجہری(یعنی بلند آواز سے) قراءت کرنا واجب ہےجیسےفجر ومغرب وعشا …
Read More »عشاء کی چوتھی رکعت میں بھولے سے جہری قراءت کرنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر امام صاحب نمازِ عشاء کی چوتھی رکعت میں بھول کر بلند آواز سے سورۃ الفاتحہ پڑھ لیں، تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا ؟ جواب: پوچھی گئی صورت میں امام پر سجدہ سہو کرنا واجب …
Read More »سری نمازوں میں مقتدی کا قراءت کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ فجر، مغرب اور عشاء کی فرض نماز میں امام کے پیچھے مقتدی آخری دو رکعتوں میں سورۃ الفاتحہ پڑھتا ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا ظہر اور عصر کی چاروں ہی رکعتوں میں مقتدی کو …
Read More »