Tag Archives: جماعت

ظہر و عصر کی جماعت میں تاخیر سے شامل ہونے والے کا ثنا پڑھنا

سوال:  امام کے قراءت شروع کرنےکےبعدجوشخص جماعت میں شامل ہو،وہ ثنانہیں پڑھ سکتا،کہ امام کی قراءت سننا ضروری ہے،اس پرسوال یہ ہےکہ سری نمازمثلاًظہر،عصرمیں امام آہستہ قراءت کرتاہے،توکیااس صورت میں تاخیرسےجماعت میں شامل ہونےوالاثناپڑھ سکتاہے؟ جواب:  اگرکوئی شخص امام کےساتھ قراءت شروع ہونےکےبعدجماعت میں شامل ہوا،تو اگرامام جہرسےقراءت کررہاہو ،تواس …

Read More »

مقتدی تشہدیادعائےقنوت نہ پڑھے،تواس کی نمازکاحکم

سوال:  اگرمقتدی تشہدیادعائےقنوت نہ پڑھے،تواس کی نمازہوجائےگی؟ جواب:  اگر مقتدی سہواًکوئی واجب چھوڑدے،مثلاًتشہدپڑھنابھول جائے،یادعائےقنوت  بالکل نہ پڑھے،تواس صورت میں مقتدی پرسجدہ سہووغیرہ کچھ لازم نہیں ہوگا،کہ امام کی اقتداء میں مقتدی کاسہومعاف ہے۔البتہ اگرمقتدی قصداًکوئی واجب ترک کرے، تواس صورت میں اس کی نمازواجب الاعادہ ہوگی،یعنی امام کےنمازمکمل کرنے کے بعد، …

Read More »

باجماعت وتر کی تیسری رکعت میں بلندآوازسے قراءت کرنا

سوال:  وتر کی جماعت میں تیسری رکعت میں  مکمل قراء ت کرنا (سورۃ الفاتحہ کے ساتھ ، سورت بھی ملانا)اور وہ بھی بلند آواز سے پڑھنا ،  کیسا ہے ؟ جواب:  حکم شرعی یہ ہے کہ فرض کی پہلی دونوں رکعتوں  میں اور سنت و نوافل اور وتر کی ہر رکعت میں سورۃ …

Read More »

فرضوں کی پہلی رکعت میں سورہ ناس پڑھ لی تو دوسری رکعت میں کیا پڑھیں؟

سوال:  اگرفرض نماز کی امامت کروا رہے ہوں اور پہلی رکعت میں سورۃ الناس مکمل  پڑھ لی ،تو دوسری رکعت میں کیا کریں ، کیا پچھلی سورت پڑھ سکتے ہیں  ؟ امام کا حکم بھی بتا دیجیے اور اکیلے شخص کا بھی ؟ جواب:  امام و منفرد دونوں کے لیے یہی حکم …

Read More »

رات کو دیر تک پڑھائی کرنے کی وجہ سے فجر کی جماعت ترک کرنے کا حکم

سوال:  مجھ کو رات پڑھائی کرتے ہوئے دیر ہو جاتی ہے، تو کیا میں فجر کی نماز گھر میں پڑھ سکتا ہوں؟ جواب:  جماعت واجب ہو، تو رات دیر تک پڑھائی کرتے رہنا جماعت چھوڑنے کا عذر نہیں ہے ،لہٰذاپڑھائی جلد ختم کریں تاکہ صبح باجماعت نماز فجر ادا کرسکیں …

Read More »

جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی فضیلت اور اس کا حکم

سوال:  جماعت کے ساتھ نمازپڑھنے کی کتنی فضیلت ہے اوراکیلے نمازپڑھنے کی کیافضیلت ہے، دونوں میں فرق کتنا ہے ؟ جواب:  اسلام میں باجماعت نماز پڑھنے کی بہت زیادہ اہمیت ہے،حدیثِ پاک کے مطابق نمازِ باجماعت تنہا (یعنی اکیلے) پڑھنے سے 27دَرجے افضل ہے۔آزاد،عاقل،بالغ ،قادرشخص پر جماعت کے ساتھ  نماز پڑھنا …

Read More »

امام کے سجدہ سہوسے پہلے مسبوق کھڑا ہوگیا تو کیا کرے؟

سوال:  اگرمسبوق امام کے سجدہ سہو سے پہلے، آخری سلام سمجھ کر اپنی چھوٹی ہوئی ‌نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہو گیا پھر پتا چلا کہ امام نے تو نماز ختم کرنے کے لیے سلام نہیں پھیرا،  بلکہ سجدہ سہو کرنے کے لیے  سلام پھیرا ہے،  تو اب مقتدی اپنی چھوٹی ہوئی نماز …

Read More »

دو افراد جماعت کیسے کروائیں ؟

سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر نماز کے لئے دو آدمی  ہوں  اور ان میں سے ایک مقتدی بن جائے  اور ایک  امام تو  اس صورت میں ان کی نماز ، با جماعت ادا کرنا قرار پائے گی ؟ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ …

Read More »

مسبوق نے مغرب کی دوسری رکعت پر قعدہ نہ کیا تو

سوال:  میں نے مغرب کی  نماز امام کے ساتھ پڑھی، لیکن مجھے امام کے ساتھ ایک رکعت ملی اور پھر میں نے جب اپنی دو رکعتیں پڑھیں، توان دو رکعتوں کے بیچ میں  قعدہ کئے بغیر دو رکعتیں ادا کیں اورسلام پھیر دیا، کیا مجھے یہ نماز دوبارہ ادا کرنی ہو گی  ؟ …

Read More »

اگر مسبوق نے امام کے پیچھے ثنا پڑھ لی تو کیا امام کے سلام کے بعد دوبارہ پڑھے گا؟

سوال:  ایک شخص جماعت کے ساتھ عصر کی نماز پڑھنے گیا ،اوراس کی ایک رکعت نکل چکی تھی ، وہ  امام صاحب کے ساتھ دوسری رکعت کے قیام  میں شامل ہوگیا،اور اس کے بعد اس نے ثنا(سبحنک اللھم )پڑھ لیا ، اب جب وہ امام صاحب کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی …

Read More »