سوال: سید صاحب کی بیوی پٹھان ہے اور اس کی بیوی زکوٰۃ کی مستحق ہے تو کیا سید صاحب کی بیوی کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں ؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں سید صاحب کی پٹھان بیوی اگر مستحق زکوٰۃ (جس کی ملکیت میں حاجت اصلیہ اورقرض سے زائد52.5 تولہ چاندی یااتنی مالیت کاحاجت اصلیہ سے زائدکسی بھی قسم کااضافی مال نہیں ( ہے تواسے زکاۃ دے سکتے ہیں اور اگر مستحق زکوٰۃ نہیں تو زکوٰۃ نہیں دے سکتے ۔کیونکہ سیدکی بیوی ہونا،اپنی ذات میں زکاۃ لینے سے مانع نہیں ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم