سوال: سورج گہن کی نماز اکیلے پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: سورج گہن کی نماز جماعت سے پڑھنی مستحب ہے اور تنہا تنہا بھی ہو سکتی ہے اور اگرجماعت کے ساتھ پڑھی جائے، تو خطبہ کے سوا تمام شرائطِ جمعہ اس کے ليے شرط ہیں، وہی شخص اس کی جماعت قائم کر سکتا ہے، جو جمعہ کی کر سکتا ہے، وہ نہ ہو ،تو تنہا تنہا پڑھیں، گھر میں یا مسجد میں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم