سوال: سورۃ فاتحہ کے بعد قراءت کرنا بھول جائے اور رکوع میں یاد آئے تو کیا کریں؟
جواب: فرض کی پہلی دو رکعتوں ،وتر ،سنن اور نوافل کی تمام رکعتوں میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ ملانا واجب ہے اورمنفرد یا امام سورۃ فاتحہ کے بعد سورت ملانا بھول جائے اور رکوع میں یادآئے،تو اس کے لئے حکم یہ ہے کہ کھڑا ہوجائے اور سورت ملائے، پھر رکوع کرے اور اورآخرمیں سجدہ سہوکرکے نمازمکمل کرے،اس کی نمازدرست ہوجائے گی۔ہاں اگریادآنے کے باوجودنہ اٹھاتوقصداً ترکِ واجب کی وجہ سے نماز کالوٹانا لازم ہوگا۔