سنت موکدہ اور سنت غیر موکدہ کی جگہ قضا نمازیں پڑھنا

سوال: سنت مؤکدہ اور غیر مؤکدہ کی جگہ قضا نماز پڑھ سکتے ہیں؟

 جواب: نوافل اور سنت غیر مؤکدہ کی جگہ قضا نمازیں پڑھ سکتے ہیں ۔ البتہ سننِ مؤکدہ کو ادا کیا جائے گا، ان کو چھوڑنے کی اجازت نہیں، کیونکہ سنتِ مؤکدہ کو ایک بار بغیر عذرِ شرعی چھوڑنا اساءت (برا) ہے اور چھوڑنے کی عادت بنا لینا گناہ ہے۔صدر الشریعہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ  فرماتے ہیں:”قضا نَمازیں نوافل سے اَ ھَم ہیں یعنی جس وقت نَفْل پڑھتا ہے انہیں چھوڑکران کے بدلے قضائیں پڑھے کہ برئ الذمہ ہو جائے اَلْبَتَّہ تراویح اوربارہ رکعتیں (فجرکی 2سنتیں،ظہرکی6 سنتیں، مغرب کی2سنتیں،عشاء کی 2سنتیں ) سُنَّتِ مُوکِّدَہ نہ چھوڑے۔‘‘(بہارِ شریعت، ج1، حصّہ 4،ص 55،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

رمضان کے روزے کی فرضیت کاانکارکرناکیساہے ؟

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے