سوال: طلبہ کتابیں اپنے بیگ میں رکھ کربیگ کو مسجد کے فرش پر رکھ دیتے ہیں اور کچھ طلبہ لکڑی کا جو منبربنا ہوا ہوت اہے اس کے اندر بھی رکھتے ہیں اور طلبہ اپنی کتابیں مستقل رکھتے ہیں صرف پڑھنے کے لئے لے جاتے ہیں۔
جوکتابیں مسجدمیں رکھتے ہیں تو مقتدیوں کو کسی بھی طرح کی تنگی یا تشویش نہیں ہوتی صرف مسجد کے امام صاحب منع کرتے ہیں اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں اور بعض اوقات وہ کتابیں باہر رکھ دیتے ہیں اور کتابوں کی وجہ سے قطع صف لازم نہیں آتی۔
جواب:پوچھی گئی صورت میں طلبہ کو چاہئے کہ امام صاحب کی بات پرعمل کریں،طلبہ کو اس طرح مسجد میں کتابیں رکھنے کی شرعاً اجازت نہیں ،لہذا مسجد سے جاتے ہوئے اپنی کتابیں ساتھ لے جائیں ، یہاں رکھ کر نہ جائیں ۔ا