اسمارٹ ایل ای ڈی یا ٹی وی پر زکوۃ کا حکم

سوال: کیا اسمارٹ ایل ای ڈی یا ٹی وی پر بھی زکوۃ لازم ہوگی؟

جواب:   جو سامان  مثلا ٹی وی اور ایل ای  ڈی ،فریج وغیرہ ، کاروبار کے لیے نہیں خریدے ان پر زکو ۃ نہیں ہے۔

   بہارِ شریعت میں ہے:”سونے چاندی میں مطلقاً زکوۃ واجب ہے جب کہ بقدرِ نصاب ہوں اگرچہ دفن کر کے رکھے ہوں ، تجارت کرے یا نہ کرے اور ان کے علاوہ باقی چیزوں پر زکوٰۃ اس وقت واجب ہے کہ تجارت کی نیت ہو یا چرائی پر چھوٹے جانور۔“(بہارِ شریعت، جلد1، صفحہ 882، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے