سوال:کیا شوہر بیوی کو مہر معاف کرنے کا مشورہ دے سکتا ہے ؟
جواب: اگر ذلت و شرمندگی کی صورت نہ ہو توشوہر بیوی کو مہر معاف کرنے کا مشورہ دے سکتا ہے ،البتہ شوہر کا مہر معاف کرنے کے لئے دباؤ ڈالنا ،زدوکوب کرنا ،الغر ض اس وجہ سے کسی بھی طرح کی ذہنی یاجسمانی اذیت پہنچانا شرعاً جائز نہیں ۔