سوال: رب کریم سے اپنی مصیبتوں کی شکایت کرنے اور مصیبتیں ختم ہونے کی دعا کرنے میں کونسا فرق ہے؟
جواب: شکوہ کرنے اور دعا کرنے میں فرق واضح ہے کہ دعا میں آدمی اللہ تعالی کی عطا پر راضی رہتے ہوئے اس سے کسی چیز کا سوال کرتا ہے جبکہ شکوہ میں آدمی اللہ تعالی کی عطا پر راضی نہیں ہوتا اسی لیے اللہ تعالی سے شکوہ جائز نہیں ،دعا جائز ہے کہ اللہ تعالی خالق و مالک ہے وہ جسے چاہے جو عطافرمائے بند ے کو یہ حق نہیں کہ وہ اس سے شکوہ کرے ہاں وہ اس سے دعا کرسکتا ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم