شیشے کو سترہ بنانا

سوال: بحکم حدیث نمازی کے آگے سے بغیر (سترہ) کے گزرنا حرام ہے،  دریافت طلب امر یہ کہ اگر نمازی شیشہ کے گیٹ کے سامنے نماز ادا کر رہا ہو تو کیا نمازی کے سامنے یعنی شیشہ کی دوسری جانب سے گزرنا جائز ہے؟

جواب: شریعت میں سترہ کا مقصد نمازی اور گزرنے والے کے درمیان کسی آڑ وغیرہ کا حائل ہونا ہے، نمازی کا چھپ جانا مقصود نہیں ہے، لہذا اگر نمازی شیشے کے گیٹ کے سامنے نماز ادا کر رہا ہو، تو اُس نماز ی کے سامنے یعنی شیشے کی دوسری طرف سے گزرنا جائز ہے، کہ سامنے لگا شیشہ سترہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

نمازِِ فجر کے بعد نوافل پڑھنا کیسا؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے