سوال:شوال کے 6روزے اکٹھے رکھنا ضروری ہے یا وقفے وقفے سے بھی رکھے جاسکتے ہیں ؟
جواب: شوال کے 6روزے اکٹھے و متفرق دونوں طرح رکھے جا سکتے ہیں ،البتہ متفرق(یعنی وقفے وقفے سے ) رکھنا افضل ہیں۔
مراۃ المناجیح میں ہے:مسلسل یا متفرق مگر متفرق افضل،اس طرح کہ عید کے سویرے ایک روزہ رکھ لے،باقی پانچ روزے پورے مہینے میں کچھ فاصلہ کرتے ہوئے رکھ لے۔