ستونوں والی جگہ چھوڑ کر صف بنانا

سوال:  ہماری مسجد میں  پانچ صفیں ہیں ،تیسری صف میں ستون ہیں ،جس کی وجہ سے جماعت کے وقت وہاں صف نہیں بنائی جاتی بلکہ   نمازی وہ جگہ چھوڑ  کر پیچھے کھڑے ہوتےہیں ،تو کیا اس طرح ستون کی وجہ سے ایک صف کی جگہ  خالی چھوڑنا درست ہے ؟

جواب:  پوچھی گئی صورت میں مسجد میں  ستون والی  جگہ چھوڑ کر اس کے پیچھے صف  بنا نا ،بالکل درست ہے کیونکہ ستونوں کےمابین صف بنانے سے قطع صف لازم  آئے گا جوکہ ناجائز و گناہ ہے ۔البتہ اگر کبھی نماز یوں کی کثرت کے سبب مسجد میں جگہ تنگ  ہوجائےتو ضرورتا ستو نوں کےمابین صف بنائی جاسکتی ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے