سردی کے ضررسے بچنے کے لیے تیمم کرنا

سوال:  کسی پرغسل فرض ہو،اوراس کاظن غالب ہےکہ اگروہ نہائےگا،توسردی کی وجہ سےبیمارہوجائےگا،توکیاتیمم کرکےنمازپڑھ سکتاہے؟

جواب:  تیز سردی جس میں نہانےسےبیمارہونےکا قوی اندیشہ ہو،اورنہانےکےبعدسردی کےضررسےبچنےکاکوئی طریقہ نہ ہو،تواس صورت میں تیمم کرکےنمازپڑھ سکتےہیں۔ یادرہے!اگرگرم پانی کرکےنہاسکتاہو،یاپھرٹھنڈےپانی سےنہانےکےبعد،لحاف  وغیرہ اوڑھ کر یاآگ سےتپش لیکرسردی کےضررسےبچ سکتاہو،تواس صورت میں تیمم کی اجازت نہیں۔(بہارشریعت،ج1،ص348،مکتبۃ المدینہ )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے