سلام پھیرتے وقت نگاہ کہاں ہو؟

سوال:  نماز کا سلام پھیرتے ہوئے نگاہ کہاں ہونی چاہیے؟

جواب:  سیدھی طرف سلام پھیرتے وقت سیدھے کندھے کی طرف اور الٹی طرف سلام پھیرتے وقت الٹے کندھے کی طرف نظر کا ہونا مستحب ہے۔صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ مستحبات نماز شمارکرتے ہوئے فرماتے ہیں:”حالت قیام میں موضع سجدہ کی طرف نظرکرنا۔۔۔۔پہلے سلام میں داہنے شانہ کی طرف دوسرے میں بائیں کی طرف۔”(بہارِ شریعت،جلد1،حصہ3،ص538،مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے