سوال: نماز پڑھتے ہوئے سجدہ سہو واجب ہوا ، مگر سجدہ سہو کرنے کے وقت سلام پھیرنا بھول گیا اور صرف دو سجدے کر لیے، کیا یہ نماز ہو گئی؟
جواب: سلام کے بغیر سجدہ سہوکے سجدے کر لیے، توبھی نماز ہو جائے گی، مگر ایسا کرنا مکروہِ تنزیہی ہے ۔
درمختار میں ہے:”ولو سجد قبل السلام جاز و کرہ تنزیھا“ترجمہ : اگر سلام سے پہلے سجدے کر لیے، تو جائز اور مکروہ تنزیہی ہے۔(درمختار ، کتاب الصلاۃ ، باب سجود السھو ، جلد2 ، صفحہ653، کوئٹہ )
بہار شریعت میں ہے:”اگر بغیر سلام پھیرے سجدے کر لیے ،کافی ہیں مگر ایسا کرنا مکروہ تنزیہی ہے۔“(بھار شریعت ، جلد1، صفحہ708، مکتبۃ المدینہ ، کراچی )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم