سوال: نماز کے علاوہ،دعا کیلئے سجدہ کرنا اور اس سجدے میں اپنی مادری زبان میں دعا مانگنا کیسا ؟
جواب: نماز کے علاوہ،صرف دعا کیلئے سجدہ کرنا اور اس سجدے میں اپنی مادری زبان میں دعا مانگنا جائز ہے،اس میں کوئی حرج نہیں ۔ حدیث مبارکہ میں آتا ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سجدے کی حالت میں انسان اپنے رب کے زیادہ قریب ہوتا ہے تو سجدے میں زیادہ دعا مانگا کرو۔مسلم شریف کی حدیث مبارکہ ہے:’’عن ابی ھریرۃ : أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: اقرب ما یکون العبد من ربہ وھو ساجد فاکثروا الدعا‘‘ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سجدے کی حالت میں انسان رب کے زیادہ قریب ہوتا ہے ،لہذا سجدے میں زیادہ دعا مانگا کرو۔(صحیح مسلم ،صفحہ183،رقم الحدیث:215،دار الکتب العلمیۃ،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم