سجدہ یا رکوع میں جاتے وقت پائجامہ چڑھانا

سوال:  سجدہ یا رکوع میں جاتے وقت پائجامہ دونوں ہاتھوں سے کھینچ کر جانا کیسا ؟ اور اگر کوئی امام صاحب ایسا کرتے ہوں ،تو ان کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ؟

جواب:  نماز میں کپڑے سمیٹنا مثلا رکوع و سجود میں جاتے ہوئے کپڑے کوآگے ،پیچھے سے اوپر کھینچنا ،مکروہ تحریمی یعنی ناجائز و گناہ ہے ، لہٰذا امام صاحب کو سمجھا دیا جائے کہ وہ ایسا نہ کریں اور اگر وہ اس کام سے باز نہ آئیں تو کسی اور امام کے پیچھے نماز ادا کی جائے۔بہار شریعت میں نماز کے مکروہات تحریمیہ کے بیان میں ہے” کپڑا سمیٹنا، مثلاً سجدہ میں جاتے وقت آگے یا پيچھے سے اٹھا لینا، اگرچہ گرد سے بچانے کے ليے کیا ہو اور اگر بلا وجہ ہو تو اور زیادہ مکروہ“ (بہار شریعت،ج 1،حصہ 3،ص 624،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے