سوال: ضعیفی کی وجہ سے سجدہ میں گیس نکل جانے کی بیماری ہو، تو سجدے کا کیا حکم ہوگا ؟
جواب: جوشخص سجده كرنے پر قادرہومگرسجدہ کرنے کی وجہ سے اس کا وضو باقی نہ رہتا ہو،تو اس کے لیے اشارے سے نمازپڑھناجائز ہے،ایسے شخص کے لیے بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھنا مستحب ہے اور کھڑے ہوکربھی اشارے سے نمازپڑھ سکتا ہے۔
بہار شریعت میں ہے:” جو شخص سجدہ کر تو سکتا ہے مگر سجدہ کرنے سے زخم بہتا ہے، جب بھی اسے بیٹھ کر اشارے سے پڑھنا مستحب ہے اورکھڑے ہو کر اشارے سے پڑھنا بھی جائز ہے۔“(بہار شریعت،ج01،ص510،مکتبۃ المدینۃ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم