سجدہ سہو کے بعد نماز میں پھر سہو ہوجائے،توکیاحکم ہے؟

سوال: میرا سوال ہے کہ اگر سجدہ سہو کے بعد پھر نماز میں کوئی سہو ہو جائے تو اس صورت میں کیا کریں؟

جواب:  اگر سجدہ سہو میں یا اس کے بعد مزید سہو ہوجائے، تو دوبارہ سجدۂ سہو لازم نہ ہوگا، پہلے والا سجدۂ سہو ہی کافی ہوجائے گا۔

   تحفۃ الفقہاء میں ہے: ولو سها في سجود السهو لا يجب عليه السهو لأن تكرار سجود السهو غير مشروع لأنه لا حاجة لأن السجدة الواحدة كافية على ما قال عليه السلام سجدتان تجزئان عن كل زيادة ونقصان ترجمہ:اگر کسی کو سجدۂ سہو میں سہو ہوا تو اس پر مزید کوئی سجدۂ سہو واجب نہ ہوگا کیونکہ سجدۂ سہو کا تکرار مشروع نہیں ہے،کیونکہ اس کی حاجت نہیں کہ ایک مرتبہ  سجدہ سہو ہی کا فی ہے جیساکہ حضور علیہ وعلی آلہ  الصلوٰۃ والسلام کا ارشاد ہے:دو سجدے نماز میں ہونے والی ہر کمی زیادتی کی طرف سے کفایت کرتے ہیں۔(تحفۃ الفقھاء جلد1، صفحہ 215-214، مطبوعہ :بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

 

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے