سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر بھولے سے صاحب ترتیب قضا نماز سے پہلے اُس وقت کی نماز پڑھ لے تو اب اسکی اس وقت کی نماز کا اور اگلی نمازوں کا کیا حکم ہوگا؟
جواب: اگر صاحب ترتیب نے بھولے سے وقتی نماز پڑھی لی اورنماز پڑھنے کے بعد یادا ٓیا کہ اس کے ذمہ قضا ہےتو اس کی وقتی نماز ہو جائےگی۔ ہاں اگراس نے قضا نماز یاد ہوتے ہوئی وقتی نماز پڑھی یا نماز کے دوران قضا نماز یادآگئی اوروقت میں وسعت بھی تھی تو اس کی نماز نہ ہوئی یعنی قضا نماز پڑھنے کے بعد وقتی نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی۔
بہارشریعت میں ہے:’’قضا نماز یاد نہ رہی اور وقتیہ پڑھ لی پڑھنے کے بعد یاد آئی تو وقتیہ ہوگئی اور پڑھنے میں یاد آئی تو گئی۔ (بہارشریعت ،جلد1،صفحہ705،مکتبۃ المدینہ )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم