سوال:صفورا اختر نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب: صفورا حضرت شعیب علیہ الصلوۃ و السلام کی صاحب زادی اور حضرت موسی علیہ الصلوۃ و السلام کی زوجہ محترمہ کا نام ہے۔لہذا یہ نام رکھنا جائز و مستحسن ہے۔حدیث پاک میں نیکوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے ۔
تاج العروس میں ہے:” (وصَفُوراءُ) اسْم (بِنْت) سَيِّدنا (شُعَيْب عَلَيْهِ) الصّلاةُ و(السّلامُ)، وهِي إحدى ابْنَتَيْهِ الَّتِي (تَزَوَّجَها سَيِّدُنا مُوسى صَلَواتُ اللَّهِ عليهِ) وعَلى نبيِّنا”ترجمہ:صفورا حضرت شعیب علیہ السلام کی بیٹی کا نام ہے۔یہ ان کی دوبیٹیوں میں سے وہ ہیں جن سے حضرت موسی علیہ السلام نے نکاح فرمایا۔ (تاج العروس،جلد12،صفحہ337،دار الھدایہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم