سفر میں عشاء کی رکعتیں کتنی ہیں اور وتر کا کیا حکم ہے؟

سوال:  سفر میں عشاء کی نماز کی کتنی رکعتیں پڑھتےہیں اور کیا سفر میں وتر پڑھنابھی ضروری ہے؟

جواب:  سفرشرعی (کم ازکم 92کلومیڑزپرمشتمل) میں عشاء کےفرض کی چارکے بجائے دورکعتیں ہیں  اوروتر کی پوری تین رکعتیں ہیں ۔ وترجس طرح  حالت اقامت میں واجب ہیں ،اسی طرح سفرمیں بھی واجب ہیں۔

   اورعشاءکی فرضوں کے بعدکی دورکعات سنتوں کے حوالے سے یہ تفصیل ہے کہ اگر اطمینان کی حالت میں  نہ ہوتوسنتیں ترک کرنےمیں کوئی قباحت نہیں  اوراطمینان کی حالت ہوتواداکرنی چاہییں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے