سوال: میرا سوال یہ ہے کہ شرعی مسافت کی مقدارسفرکرنے والامسافر،اپنی قضا نمازوں کی ادائیگی کس طرح کرے گا ؟
جواب: جو نمازیں جس حالت میں قضا ہوئیں اسی لحاظ سے پڑھی جائیں گی۔ لہذا اقامت کی حالت میں چھوٹی ہوئی نماز جب بھی ادا کریں گے تو پوری نماز ہی پڑھیں گے، چاہے حالت سفر میں پڑھیں ۔وہ نمازیں جوحالت سفر میں قضا ہوں انہیں جب بھی ادا کریں گے قصر ہی ادا کریں گے چاہے حالت اقامت میں پڑھیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم