تازہ ترین

صابرین نام کا معنی اور معنی

 بعض لوگوں   کا صرف وہم ہے کہ صابرین نام سے حالات آ رہے ہیں ، کیا یہ نام بدلنا صحیح ہے یا صابرین ہی رہنے دینا بہتر ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   صابرین نام رکھنا ، جائز اور درست ہے اور یہ سمجھنا کہ نام کا حالات پر اثر پڑتا ہے یا بعض نام بھاری ہوا کرتے ہیں ، تو یاد رکھیں کہ اسلام میں نام بھاری ہونے کا کوئی تصور نہیں ہے، لہٰذا نام بھاری ہونے کے غلط تصور کی وجہ سے درست و مناسب نام کو بدلنا بدشگونی لینا ہے اور بدشگونی لینا ، منع  اور شیطانی کام ہے ۔ ہاں جو نام شرعا بُرا یا نامناسب ہو ، اسے بدل دینا چاہیےکہ نام کے معانی اچھے برے ہونے کی وجہ سے شخصیت پراثرپڑتاہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے