سوال: نماز میں تسبیحات کی تعداد کم کرنا کیسا مثلاًرکوع میں تین کی بجائے ایک بار ”سبحان ربی العظیم“ کہنا اور سجدے میں ایک بار” سبحان ربی الاعلیٰ“ کہنے کا کیا حکم ہے ؟
جواب: رکوع و سجودمیں تین بار تسبیح پڑھنا سنت ہے اور جان بوجھ کر تین بار سے کم تسبیح پڑھنا یا بالکل نہ پڑھنا ،مکروہ تنزیہی ہے ،یادرہے نماز کی سنت ترک کرنےسے نمازفاسد نہیں ہوتی اور سجدہ سہو بھی واجب نہیں ہوتا،لہذا جس شخص نے جان بوجھ کر رکوع وسجودمیں تین سے کم تسبیحات پڑھیں یا پڑھی ہی نہیں اُس کی نماز ہوگئی، لیکن سنت ترک کرنے کی وجہ سے نمازخلافِ سنت ہوئی ۔
ردالمحتار میں رکوع و سجود کی تسبیح کے متعلق ہے:”ویسبح فیہ وقالہ ثلاثا فلو ترکہ او نقصہ کرہ تنزیھا “یعنی رکوع اور سجدے میں تین بار تسبیح کہنا سنت ہے اور اگر وہ اس تسبیح کو ترک کرے یا تین سے کم پڑھے تو یہ مکروہ تنزیہی ہے ۔ (ردالمحتار ، جلد2، صفحہ211، مطبوعہ: کوئٹہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم