سوال: اگر سمع اللہ لمن حمدہ کی جگہ اللہ اکبر کہہ دیا تو کیا سجدہ سہو واجب ہو گا؟
جواب: رکوع سے اٹھتے وقت سمع اللہ لمن حمدہ کہا جائے، لیکن اگر کسی نے غلطی سے اللہ اکبر کہہ دیا تو بھی اس کی نماز ہو جائے گی اور سجدہ سہو لازم نہیں ہو گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم