رکوع کی حالت میں نظر کہاں رکھیں گے ؟

سوال:  رکوع میں جا کر کہاں نظر رکھنی ہوتی ہے؟

جواب:   جب رکوع میں جائیں تو اپنی نظر اپنے قدموں کی پشت پر رکھیں ۔ درمختار میں ہے: ” نظره إلى موضع سجوده حال قيامه، وإلى ظهر قدميه حال ركوعه۔”ترجمہ: حالتِ قیام میں سجدے کی جگہ نظر رکھنا اور حالتِ رکوع میں دونوں قدموں کی پُشت پر نظر رکھنا،  آدابِ نماز میں سے ہے۔(ردالمحتار مع الدرالمختار،کتاب الصلوٰۃ ، جلد 03 ،  صفحہ 250 ، مطبوعہ:   دار الثقافۃ والتراث، دمشق)

   بہارشریعت میں ہے "نماز کے مستحبات:(1)حالت قیام میں موضع سجدہ  کی طرف نظر کرنا۔ (2) رکوع میں پُشت قدم کی طرف۔”(بہار شریعت،ج01،حصہ03،ص538،مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے