بیماری کی حالت میں روزہ چھوڑنا کیسا

سوال: پچھلے دو تین ماہ سے مسلسل بیمار ہوں رات کو نید نہیں آتی کمزوری بےحد بڑھ چکی ہے ،خالی پیٹ گیس کی پرابلم بہت ذیادہ ہو جاتی ہے جیسے معدہ میں اگ لگی ہو بہت حالت خراب ہو جاتی ہےجسم میں کپکپی طاری ہوتی کوئی طاقت نہیں رہتی کچھ بھی نہیں کر پاتی اگر نہ کھاؤں تو بہت پریشانی ہوتی ہے ۔ بڑی مشکل سے رمضان المبارک میں گھر والوں بچوں کے لیے افطاری بنا پاؤں گئ
کیا اس حالت میں اپنے روزے قضاء  کر سکتی ہوں

جواب: شریعت مطہر ہ نے مرض بڑھ جانے یادیرمیں اچھاہونے یاجسے شدیدمشقت ودشواری میں مبتلاہونے کا ظن غالب ہومحض وہم نہ ہواسے رمضان میں خصت عطافرمائی کہ دیگرایام میں ان روزوں کی قضاکرلے۔ لہذا صورت مسئولہ میں اگرآپ اتنی کمزورہیں کہ روزے کی وجہ سے شدید مشقت میں پڑنے کا ظن غالب ہے محض وہم نہیں ،توروزہ کی رخصت ہے مگر تندرستی کے بعد ان روزوں کی قضاکرنا ہوگی۔

کیا سورۃ بقرۃ پڑھنے کا کوئی مقرر ٹائم ہے یا کسی بھی وقت پڑھی جاسکتی ہے؟

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے